لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل نو کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل نو کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل نو کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کاکوئی اختیار نہیں،آئین کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسراٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا، استدعا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل نو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیکس وصولی سے روکا جائے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے وکیل ملک اویس خالدنے کہا کہ قانون کے تحت خدمات پر سولہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جاسکتاہے،ٹیکس سے بچنے کیلئے بلاجواز درخواستیں دائر کی گئیں،درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کرمستردکی جائیں،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں