لاہور ہائیکورٹ کا 22بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر رہا کر نے کا حکم

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

لاہور ہائیکورٹ کا 22بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر رہا کر نے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جبری مشقت کے شکار22بھٹہ مزدور بازیاب کروا کر رہا کردئیے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے غلام صابر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ساہیوال کے بھٹہ مالک نے مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا، خلاف قانون جبری مشقت کرائی جا رہی ہے، عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مزدوربازیاب کراکے عدالت میں پیش کئے ،عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا،رہائی پانے والوں میں 11بچے اور 6خواتین بھی شامل ہیں،عدالت نے بھٹہ مالک کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں