دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 21 جولائی 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 239900کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد83400 کیوسک اور اخراج83400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد52500 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد73600 کیوسک اور اخراج 42100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد245000 کیوسک اور اخراج 237000 کیوسک،چشمہ آمد252200کیوسک اوراخراج 235000کیوسک، تونسہ آمد255100 کیوسک اور اخراج233400 کیوسک، پنجند آمد26400 کیوسک اور اخراج 9900 کیوسک،گدو آمد 239800کیوسک اور اخراج 205300 کیوسک، سکھر آمد180200 کیوسک اور اخراج120700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد75700 کیوسک اور اخراج 30300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1496.01 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.230 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1174.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.867 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں