نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی نیب میں پیشی،چوہدری شوگرز مل میںمریم نواز بھی ایک کروڑ شیئرزکی مالک

یوسف عباس نے بعض سوالات کے جوابات دینے کیلئے مہلت مانگ لی، نیب نے سوالنامہ بھی دیدیا

منگل 23 جولائی 2019 20:07

نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی نیب میں پیشی،چوہدری شوگرز مل میںمریم نواز بھی ایک کروڑ شیئرزکی مالک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی طلبی کے نوٹس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ہو گئے ، یوسف عباس نے بعض سوالات کے جوابات کے لئے مہلت طلب کر لی جس پر انہیں سوالنامہ بھی دیدیا گیا، نواز شریف کی صاحبززادی مریم نواز بھی ایک کروڑ شیئرز کی مالک ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یوسف عباس نے نیب کی ٹیم کے تفصیل سے جوابا ت دئیے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1995سے شیئرز ہولڈر ہیںاور باقاعدہ سے ٹیکس جمع کراتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوال و جواب کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ مریم نواز بھی شوگر ملز میں شیئر ہولڈرز ہیں ۔ نیب کی جانب سے شوگر کی برآمد اس کی مد میں رقم کی وصولی کے طریق کار ،بینک اکائونٹس کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوسف عباس سے شمیم شوگر مل میں سرمایہ کاری اور قرض کے حوالے سے بھی استفسار کیا گیا ہے اورٹی ٹی کی صورت میں موصول یا بھیجی جانے والی رقوم اورمختلف کمپنیوں کو دئیے جانے والے قرض کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے ۔ذرائع کے مطابق یوسف عباس نے بعض سوالات کے بارے میں ریکارڈ سے دیکھ کر جواب دینے کی مہلت طلب کی جس کے بعد انہیں سوالنامہ بھی دیا گیا جس کے بعد وہ نیب آفس سے رخصت ہو گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں