موجودہ حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتہائی اہم اور مدبرانہ فیصلہ ہے ‘ دوست مزاری

وزیراعظم عمران خان کی نڈر اور بیباک قیادت کے سبب آج پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے ‘ قائمقام سپیکر

بدھ 21 اگست 2019 17:02

موجودہ حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع انتہائی اہم اور مدبرانہ فیصلہ ہے ‘ دوست مزاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعظم عمران خان کا انتہائی اہم اور مدبرانہ فیصلہ ہے جس نے پوری دنیا میں یہ پیغام دیا ہے کہ حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ،تمام ادارے اپنی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم داخلی اور خارجی محاذ پر پوری دانش مندی اور حکمتِ عملی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں پوری دنیا سے کشمیر کے مسئلہ پر حکومتِ پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نڈر اور بے باک قیادت کے سبب آج پاکستان داخلی، خارجی اور معاشی لحاظ سے درست سمت کی جانب گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو عالمی دنیا میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں