چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے آئی جی پنجاب کی ملاقات

بدھ 21 اگست 2019 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے چیف جسٹس سردار شمیم احمدخان کو عدالتوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے آئی جی پنجاب کو صوبہ بھر کی عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں