سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے 30اگست کی تاریخ مقرر

بدھ 21 اگست 2019 20:30

سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے 30اگست کی تاریخ مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن )کے صدر محمدشہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے 30اگست کی تاریخ مقرر کردی۔گزشتہ روز دوران سماعت تفتیشی مقدمہ حامد جاوید اور تعمیل کنندہ عمر دراز نے بیانات ریکارڈ کروا تے ہوئے آگاہ کیا کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کے لیے ان کے گھر 96ایچ ماڈل ٹائون نوٹس لے کر گئے لیکن سلمان شہباز موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ منی لانڈرنگ کیس میں بار بار نوٹسز کے باوجود سلمان شہباز نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی،چیئرمین نیب نے سلمان شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر رکھے ہیں،سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ استدعا ہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد قرق کرنے کے لیے 30اگست کی تاریخ مقرر کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں