۷اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا‘پانچ سے چودہ ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا

بدھ 21 اگست 2019 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں۔ ایشیا کپ پانچ سے چودہ ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا ہے۔ میچز پانچ سے چودہ ستمبر تک سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 2 گروپوں میںتقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ‘ بھارت‘ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ ستمبر کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات ستمبر کو مدمقابل ہوںگی اور پاکستان اپنا آخری میچ نو ستمبر کو کویت کیخلاف کھیلے گا۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں