پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

اتوار 25 اگست 2019 22:20

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 05 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظرڈی ایس پی سلیم اکبر کو ایس ڈی پی سوھاوا کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک فیاض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او صدر اٹک کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او ملتان کینٹ ملک طارق محبوب کو اے ڈی آئی جی راوالپنڈی ریجن کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر عمران مشتاق ملک کو ایس ڈی پی او ملتان کینٹ اور تقرری کے منتظر محمد ریاض انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں