کاہنہ ،19 سالہ پیزہ ڈلیوری بوائے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

بدھ 18 ستمبر 2019 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ پیزہ ڈلیوری بوائے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی علی اختر کاہنہ کے نواحی علاقے وہڑہ میںپیزہ کی ڈلیوری دینے کے لیے جارہا تھاکہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر د یا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مقتول کی جامعہ تلاشی سے دوبائل فون اور سات سو روپے برآمد ہوئے ۔اختر علی کے دائیں طرف گولیاں لگی ہیں ۔مقتول سنٹر پارک للیانی میں ایک پیزہ کی دکام میں ڈلیوری کا کام کرتا تھا ۔ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر محمد ارحم کے مطابق مقتول کے بھائی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں