آئی جی پنجاب کا مظفر گڑھ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب ،مقدمہ کی تفتیش ڈی پی او مظفر گڑھ کی زیر نگرانی کروائی جائے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے مظفر گڑھ کے علاقہ میر حاجی میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش ڈی پی او مظفر گڑھ کی زیر نگرانی کروائی جائے اور واقعہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں