گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ریڈزون میں آگئے
گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ورکنگ ریلیشن شپ ٹھیک نہیں، عثمان بزدارکو اعتراض ہے کہ چوہدری سرورانتظامی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں، عمران خان نے چوہدری سرور کا نام ریڈ سرکل کرلیا، فوری یا کچھ دیر بعد ہٹایا جاسکتا ہے۔ سینئر صحافی رئیس انصاری
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:41
(جاری ہے)
کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں یا وہ وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں ہیں۔
ا ن میں صوبائی وزراء میں خسروبختیار کے بھائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، وزیرلائیو اسٹاک حسنین بہادردریشک کا نام بھی ہے۔لاہور میں میاں اسلم اقبال ،وزیرآبپاشی محسن لغاری،وزیرزراعت نعمان لنگڑیال،وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ فتیانہ،علیم خان،ڈاکٹریاسمین راشدبھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان کا ابھی پارٹی عہدے کیلئے یا وزیر کیلئے نام شامل نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ گورنرپنجاب چوہدری سروربھی ریڈزون میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب جانے سے پہلے گورنر پنجاب کے بارے بھی مشاورت کرکے گئے ہیں۔گورنر پنجاب کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ورکنگ ریلیشن شپ ٹھیک نہیں ہے،جب یہ ن لیگ کے دور میں گورنر تھے اس وقت بھی ان کوشکایت تھی کہ پنجاب حکومت ان کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔جب وائس چانسلر کی تقرری ہویا کوئی دوسرا کام توانہیں گریڈ 20کے آفیسر سے رہنمائی لینے کیلئے کہا گیا۔اس وقت بھی گورنرکا معاملہ بنااور خراب ہوگیا۔اب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چوہدری سرورانتظامی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔جیسے صاف پانی کے معاملے میں گورنر پنجاب نے ڈائریکٹ کمشنرزکو احکامات جاری کردیے۔اس میں بھی عثمان بزدار کو اعتراض ہے۔آج گورنر سرورعثمان بزدار کو عمرے کی مبارک دینے گئے تھے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جوالزامات چلے وہ ہماری ٹیم نہیں تھی، وہ اپنی ٹیم کو لے کرآئیں گے اور ملکرکام کریں گے۔لیکن عمران خان کے ریڈزون میں گورنر پنجاب بھی شامل ہیں،ان کے بارے فوری یا کچھ دیر بعد فیصلہ ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 4.12 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان
منہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقاد،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر کا خطاب
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے‘فرید احمد پراچہ
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ آئی جی ڈاکٹر ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں‘سینیٹر اعجاز چوہدری
غربت کے خاتمے ،سماجی تحفظ کی فرا ہمی کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا‘مجتبیٰ ..
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، بلال یٰسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی