یکجہتی کشمیرانٹرکلب تائیکونڈو چمپئن شپ یونیفائیڈ کلب نے جیت لی

مہمانان خصوصی پرویزاقبال اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اتوار 22 ستمبر 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) یکجہتی کشمیر انٹر کلب بوائز اینڈ گرلزتائیکونڈو چمپئن شپ یونیفائیڈ تائیکونڈو کلب لاہورنے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق کھیلوں کو فروغ دیکر پاکستان کی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن پر گامزن تنظیم مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکجہتی کشمیر انٹر کلب بوائز اینڈ گرلزتائیکونڈو چمپئن شپ کالج روڈ ٹان شپ لاہور میںمنعقد ہوئی ۔

جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے تائیکونڈو کلبوں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یونیفائیڈ تائیکونڈو کلب کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوںنے انفرادی ٹیم وکاتا میںشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کشمیر انٹر کلب بوائز اینڈ گرلزتائیکونڈو چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

یونیفائیڈ تائیکونڈو کلب کالج روڈ ٹان شپ لاہوکے کھلاڑی چارگولڈ ،اور چار سلور اور دو برانز میڈلز جیتنے میں سرخرو ہوئے ۔

ہدا کاشف،نور فاطمہ ،عبد اللہ مبین اوراشمیر اعجاز نے گولڈ میڈلز، عبد الرحمن،عدنان فاروقی،ایشال اورمناہل فاطمہ نے سلور جبکہ ذیشان فاروقی اور حیدر برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے،ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض علی عمران اور محمد آصف نے سر انجام دئیے۔چمپئن شپ کے اختتام پر مہمانان خصوصی ماسٹرمیاںپرویزاقبال 5Th ڈان بلیک بیلٹ اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔یکجہتی کشمیر انٹر کلب بوائز اینڈ گرلزتائیکونڈو چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور شرکانے کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں