وطن عزیز کی سالمیت کے لئے سب کو متحد ہونا ہو گا‘نثار احمد چشتی

علماء و دینی مدارس محب وطن اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں

اتوار 22 ستمبر 2019 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) صدر انجمن جنرل سٹورشوزاینڈ گارمنٹس مانگامندی نثار احمد چشتی نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت نازک صورت حال سے گزر رہا ہے وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے علماء، عوام، حکمران اور اداروں سمیت سب کو متحد ہو کر اندرونی و بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتحاد ویکجہتی وقت اور حالات کا تقاضہ ہے ۔

(جاری ہے)

جس مقصد کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے کلمہ کے نام پر جان و مال اور عزتوں کی قربانی دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہاں پر قرآن و سنت کے نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علماء و دینی مدارس محب وطن اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن کے دفاع کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے افواج پاکستان کے نوجوانوں اور کشمیر کے شہداء کے درجات کو بلند اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں