نالائق اور سلیکٹڈ حکمرانوں میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ ڈینگی کو کنٹرول کر سکیں پرویز ملک

ڈینگی کیخلاف مہم کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے، وزیر صحت کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے ‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 22 ستمبر 2019 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم کے لئے ایمرجنسی نافذ کی جائے ، ناکام اور سلیکٹڈ حکمرانوں میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ ڈینگی کو کنٹرول کر سکیں، پنجاب کی وزیر صحت کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے ، وہ اپنی کاکردگی میں مکمل طور پر ناکام اور نا اہل ثابت ہو چکی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ،رابعہ احمد بٹ،کرنل مبشر جاوید، میاں طارق، نذیر خان سواتی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈینگی سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے، نالائق خان قوم کو بتائیں کہ صحت کا انقلاب کہاں ہی ،نالائق، نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نیاز ی اپنی نالائقیوں سے باہر نکل آئیں قوم مررہی ہے ،ملک میں ڈینگی کے مریض 4 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ادارو ں کی بے تو قیری کی جا رہی ہے جو کسی صور ت بردا شت نہیں، پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر بوکھلا ہٹ کا شکار ہے حکومت ادارو ں کے پیچھے چھپ کر سیا سی لیڈروں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں