مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااہم اجلاس 30ستمبر کو ہوگا

جے یو آئی (ف) کا نمائندہ بھی شریک ہوگا، اسلام آباد مارچ او رلاک ڈائون بارے مشاورت کی جائیگی جڑواں شہروںمیں ڈینگی مچھر کا حملہ ہے ،اکتوبر کی بجائے نومبر کی کوئی تاریخ طے کر لی جائے ‘ (ن) کی تجویز

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 30ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اسلام آباد کی طرف مارچ اور لاک ڈائون کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔سی ای سی کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کا نمائندہ بھی شریک ہوگا جو لیگی رہنمائوں کو تفصیلی بریفنگ دے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کی طرف مارچ اورلاک ڈائون کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی او راجلاس کی سفارشات منظوری کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی قائد محمد نواز شریف کو پیش کی جائیں گی ۔ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ اس وقت جڑواں شہروںمیں ڈینگی مچھر کا حملہ ہے جس سے دھرنے کے شرکاء کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اس لئے اسے التواء دیا جائے اور نومبر کی کوئی تاریخ طے کر لی جائے کیونکہ موسم سرما شروع ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر ختم ہو جائے گا ۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پروگرام میں مزید تاخیر نہیںکرنی چاہیے اور اکتوبر میں اس پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں