ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ کا تھانہ اکبری گیٹ کاسرپرائز دورہ

اتوار 22 ستمبر 2019 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے تھانہ اکبری گیٹ کاسرپرائز دورہ کیا ۔تھانہ کے ریکارڈ اور اہلکاران و افسران کی حاضری کو چیک کیااورمحرر تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت کی ۔ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

تھانہ کی حفاظت پر مامور اہلکار کے اسلحہ کی انسپیکشن کی اور الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔گیٹ پر موجود انٹری رجسٹر کو چیک کیا۔تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے کہاکہ غیر قانونی حراست ,زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کاروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں۔تھانہ کے مالخانہ اور صفائی کو چیک کیا, مزید صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دیں۔افسران ماتحت اہلکاران کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔ تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے۔تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اولین ترجیحات پر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں