مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیر اکتوبر 12:13

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے کے بارے میں آج بروز ( منگل ) کو درخواست کی سماعت کریں گی.۔

(جاری ہے)

درخواست مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایاگیا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن عام انتخابات ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ حکومت کو آئین کے تحت پانچ سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو تحلیل کرناآئین کہ خلاف ورزی ہو گی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments