پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کی جواب دینے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

پیر 21 اکتوبر 2019 14:48

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کی جواب دینے کیلئے مہلت کی استدعا منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب دینے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو چیلنج کیا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل پر اعتراض اٹھایا۔وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 4نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں