پیراگون سکینڈل، احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند، کیس کی مزید سماعت21 نو مبر تک ملتوی

بدھ 13 نومبر 2019 17:35

پیراگون سکینڈل، احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند، کیس کی مزید سماعت21 نو مبر تک ملتوی
لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت21 نو مبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرومزید گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے، عدالت نے آئندہ سماعت پرکیس کے دیگرگواہوں کوشہادتوں کے لئے طلب کرلیا، نیب نے وعدہ معاف گواہ قیصر آمین بٹ کے بیان کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا،قیصر آمین بٹ نے اپنا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کو قلمبند کروایا تھا،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21نومبرتک توسیع کردی۔

عدالت نے سیاسی رہنماوں اورمیڈیا کے داخلے پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں