بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا خصوصی طیارہ لاہور لینڈ کرگیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میجز کھیلے جائینگے

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 22:49

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 جنوری 2020) : بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا خصوصی طیارہ لاہور لینڈ کرگیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میجز کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت 33 سالہ محمود اللہ کرینگے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلے ہی بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، نومبر میں دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والی16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، آصف علی،حارث سہیل،امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے، بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم ، خوشدل شاہ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اورعثمان قادر شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں