وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گجرات کے علاقے ڈنگہ میں نوجوانوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،مقدمہ درج

پیر 17 فروری 2020 20:04

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گجرات کے علاقے ڈنگہ میں نوجوانوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،مقدمہ درج
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں نوجوانو ں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوجوانوں پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دریں اثناء پولیس نے نوجوانوں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کھاریاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں