کورونا ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے ، ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے ‘ شہباز شریف

قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچا ئوکی کلیدی اہمیت ہے‘صدر مسلم لیگ(ن)

اتوار 29 مارچ 2020 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے اور ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طورپر مفت کیاجائے ،قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچا ئوکی کلیدی اہمیت ہے، ہسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیاجائے ،شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو قرنطینہ مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے ۔

انہوںنے کہا کہ کتنے لوگوں کی سکریننگ ہوئی، کتنوں کو ٹیسٹ کیاگیا، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے ،قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،اصل حالات کے مطابق صورتحال کو مینج کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے ،ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں