لوگوں کی آگاہی کیلئے کورونا مریضوں کے وارڈ کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہسپتال میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی حالت کیسی ہوتی ہے، جبکہ ڈاکٹرزاورنرسز کن حالات میں ان کا علاج کررہے ہوتے ہیں، کورونا کے مریضوں کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر قیصرعزیز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 23:25

لوگوں کی آگاہی کیلئے کورونا مریضوں کے وارڈ کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ٹرانسپلانٹ سے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر قیصر عزیز نے لوگوں کی آگاہی کیلئے کورونا مریضوں کے وارڈ کی ویڈیو شیئرکردی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت کیسی ہوتی ہے، جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز کن حالات میں ان کا علاج کررہے ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر قیصر عزیز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ باہر کے لوگوں میں یہ تشویش ہوتی ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریضوں کی حالت کیسی ہوتی ہے،اور ان کی مینجمنٹ کیسے کی جاتی ہے،اور ان مریضوں کو کیا سہولیات دی جاتی ہیں۔

اس لیے لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو یہاں رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قیصر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور ویڈیو بنائی جس میں کورونا مریضوں کے وارڈ کو دکھایا اور جہاں مریضوں کے ٹیسٹ یا ایکسرے اور الٹراساؤنڈکیے جاتے ہیں وہ کمرے دکھائے۔

ویڈیو میں مریضوں کا کمرہ دکھایا گیا، جہاں پر مریض داخل تھے، اس موقع پر ایک مریض سے خیریت کی ، مریض نے بتایا کہ میرا آج ہسپتال میں پانچواں دن ہے، میں ابھی بہتر محسوس کررہا ہوں، میں سارا دن واک بھی کرتا ہوں، فون بھی استعمال کرتا ہوں۔

، نماز بھی پڑھتا ہوں۔ مریضوں کی طبیعت کافی بہتر ہے، یہ مریضوں کی قوت مدافعت پر ہے۔ کچھ لوگوں کو وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا ہے، لیکن فی الحال یہاں کوئی ایسا مریض نہیں جس کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہو۔ ڈاکٹر قیصر نے وزٹ کے دوران ڈاکٹر وردہ کو دکھایا تو مکمل طور حفاظتی لباس میں ملبوس تھی۔ اسی طرح نرسنگ روم دکھایا گیا، یوں ہمارے مسیحا جو ہمارے ہیروز ہیں ، وہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کرلوگوں کی زندگیاں بچانے میں مصروف عمل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں