وزیر اعظم عمران خان غریب، بے سہارا و نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں ،

صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام جیسے فلاحی منصوبے نچلے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے شروع کئے گئے ہیں صوبے میں اشیاء خورونوش کی ترسیل و سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،رائیونڈ کے لاک ڈاؤن علاقے میں ضلعی انتظامیہ گھر گھر راشن پہنچا رہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 4 اپریل 2020 21:29

وزیر اعظم عمران خان غریب، بے سہارا و نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں ،
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غریب، بے سہارا اور نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں۔. حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام سمیت دیگر فلاحی منصوبے نچلے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے شروع کئے گئے ہیں،صوبے میں اشیاء خورونوش کی ترسیل اور سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں انتظامیہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف موثر کاروائیاں کر رہی ہے، صرف لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز گراں فروشی پر ایک لاکھ سے زائد جرمانے اور 17 مقدمات کا اندراج کروایا۔

.کرونا وائرس کی وجہ سے رائیونڈ کے لاک ڈاؤن شدہ علاقے میں ضلعی انتظامیہ گھر گھر راشن پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات نی( ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے حکومت پر تنقید کے ردِعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے ریلیف پیکج سے مزدور طبقے کو فائدے سمیت معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار مستحقین میں تقریباً 150 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک میں کرونا بحران کے باوجود ن لیگ سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آئی، اشیائے ضروریہ کی کمی سے متعلق عظمیٰ بخاری کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں