وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں گندم کٹائی مہم 2020 کا افتتاح کر دیا،45 لاکھ میٹرک ٹن گندم
خریداری کا ہدف مقرر صوبائی وزراء مہم کی نگرانی کرینگے،گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی و خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی، گرداوری کی شرط ختم کر دی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
جمعرات 9 اپریل 2020 19:00
(جاری ہے)
صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔
گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار ہمارے محسن ہیں، گندم کے دانے دانے اور کاشتکار کی پائی پائی کا تحفظ کریں گے۔کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں جبکہ اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔کاشتکار کی خوشحالی کیلئے پیداواری لاگت کم کرنا بے حد ضروری ہے۔پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے 52 لاکھ کاشتکاروں کو کھادوں کی خریداری پر ساڑھے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 28 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں 10 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی کیلئے مختلف سبزیوں ، پھلوں اور اجناس کی 80 نئی اقسام متعارف کرا چکی ہے۔غیر معیاری اور جعلی ادویات و کھادوں کے سدباب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کاشتکاروں کی محنت کی قدردان ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ زراعت میں کمبائن ہارویسٹر جیسی جدید مشینوں کے استعمال سے نہ صرف وقت بلکہ سرمائے کی بھی بچت ہوتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ایک کروڑ 65 لاکھ زیر کاشت رقبے سے ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم خریداری کا ساڑھی6 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہدف مقرر کیا گیا ہے۔صوبہ میں غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 29,800 میٹرک ٹن گندم روزانہ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ آٹے کے 11 لاکھ 91 ہزار تھیلے مارکیٹ میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ذاتی استعمال کیلئے ایک ہزار کلو سے زائد نجی طور پر گندم نہیں خریدی جا سکے گی۔ بعدازاںوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل روجھان کے گائوں مٹواہ میں گندم خریداری مرکز کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مٹواہ میں ویٹ پروکیورمنٹ سینٹر کا معائنہ کیا اور کسانوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرکز پر موجود کسانوں میں خود باردانہ تقسیم کیا۔ کورونا وباء کے باعث مرکز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے گندم خریداری مراکز پر خصوصی انتظامات کئے ہیں۔کاشتکاروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ویٹ پروکیورمنٹ سینٹر پر داخلی و خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے ہیں جبکہ کاشتکاروں اور عملے کیلئے ہاتھ دھونے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔مٹواہ کی طرح ہر گندم خریداری مرکز پر سینی ٹائزر بھی رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گندم خریداری کیلئے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو راجن پور کے علاقے میں ٹڈی دل کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال،اراکین اسمبلی ، سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا