عید کے پہلے دو دن پنجاب بھر میں 2818 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122

تاریخ میں ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے لوگوں کو ایک دم سے باہر نکال دیا گیا ہو، ڈاکٹر رضوان نصیر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 22:46

عید کے پہلے دو دن پنجاب بھر میں 2818 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26مئی2020ء) عید کے پہلے دو دن پنجاب بھر میں 2818 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا ہے کہ تاریخ میں ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے لوگوں کو ایک دم سے باہر نکال دیا گیا ہو۔ مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی صورتحال کے بعد حالات خراب ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ اس سے قبل عید پر لوگوں کے اس طرح کے حالات سامنے نہیں آئے ہیں۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل لوگوں کو عید کے دنوں میں شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لاہور شہر خالی ہو جاتا ہے، لیکن اس مرتبہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں لوگ کہیں نہیں گئے، اپنے شہروں میں زیادہ رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو تھوڑے شعور کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں ٹریفک وارڈن اپنی بھرپور قوت لگا دیتے ہیں لیکن حادثات میں اس وقت تک کمی نہیں آسکتی جب تک ہمارے ہاں لوگوں میں شعور نہیں آجاتا۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے موجود صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے جب لوگ ایک موٹرسائیکل پر 5 6 بچے بیٹھا کر سفر کر رہے ہوتے ہیں، اگر ان مشکل حالات میں وہ کسی حادثے کا شکار ہو جائیں تو پوری کی پوری فیملی کو اس کا نقصان ہو گا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہونے والے افرا د میں سے زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی بتائی ہے جس دوران سفر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے جیسے کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا۔ خیال رہے کہ یہ ساری باتیں ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کے دنوں میں ہونے والے حادثات کے بارے میں بتاتے ہوئے بتائی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے دو دن پنجاب بھر میں 2818 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں