پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے ، ہمیں اس پر فخر ہی' احد رضامیر

اہلیہ کیساتھ پراجیکٹس کے حوالے سے مشاورت ہوتی ہی' انٹر ویو

اتوار 31 مئی 2020 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) نامور اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی کو بھرپور انجوائے کررہا ہوں ، میری اہلیہ کا تعلق بھی شوبز سے ہے اس لئے ہم اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے مشاورت اور ایک دوسرے کی خامیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں احد رضا میرا نے کہا کہ ڈرامہ سیریل '' عہد وفا'' میں پاک فوج کے افسر کا کردار نبھا کر مجھے بڑی پذیرائی ملی اور آج بھی پرستار اس ڈرامے کا ذکر کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے اور اس کا دنیا میںکوئی مقابلہ نہیں، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی کو بھرپور ا نجوائے کر رہا ہوں اور جو لوگ ہمارے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں ان سب کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی جاری ہے اور دعاہے کہ خدا کی ذات ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں