آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ چودھری پرویزالٰہی

ترک صدر کے اس جراتمندانہ فیصلہ سے نہ صرف خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے بلکہ تمام امت مسلمہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:30

آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ چودھری پرویزالٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا رجب طیب اردگان کا جراتمندانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453ء میں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935ء میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں