وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فارغ کرنے کیلئے نیب کے حوالے کیا گیا

عثمان بزدار کو گندا کرکے نکالا جائے پھر کہا جائے گا دیکھا! لیڈر عمران خان نے وسیم اکرم پلس کو بھی نکال دیا، لیکن اپوزیشن میں ابھی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اگست 2020 13:11

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فارغ کرنے کیلئے نیب کے حوالے کیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فارغ کرنے کیلئے نیب کے حوالے کیا گیا ہے۔ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عثمان بزدار کو گندا کرکے نکالا جائے پھر کہا جائے گا، دیکھا لیڈر عمران خان نے وسیم اکرم پلس کو بھی نکال دیا ہے،لیکن اپوزیشن میں ابھی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی بطور ادارہ کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہے، اب عدالت عظمیٰ بھی کہہ رہی ہے۔ عثمان بزدار کو فارغ کرنے کیلئے ڈرامہ کیا جا رہا ہے کہ عثمان بزدارکو گندا کریں اور پھر نکال دیں۔ بعد میں یہ کہا جائے گا کہ دیکھا یہ ہے لیڈر عمران خان، جس نے وسیم اکرم پلس کی کرپشن بھی برداشت نہیں کی ، اور اس کو بھی نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار کو فارغ کرنے کیلئے نیب کے حوالے کیا گیا ہو، اگر عثمان بزدار کو فارغ کیا گیا تو انہیں لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن نے جماعتوں نے بھی ساتھ دیا کہ ان کو دوسال کا موقع ملنا چاہیے لیکن اب تو ان کی چھ ماہ بعد نصف مدت پوری ہوجائے گی۔اب مجھے یقین ہے کہ جب اے پی سی بیٹھے گی تو موجودہ حکومت کی نااہلی اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان کے تجویز پر سب رضامند ہوسکتے ہیں۔

میاں شہباز شریف چاہتے تھے کہ ملک کی معیشت ، خارجی امور اس قابل نہیں کہ ہم کسی دوسری صورت میں پڑیں۔ شہباز شریف نے ایوان میں بھی کہا تھا کہ آپ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کریں ہم ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں۔ اب میاں شہباز شریف کا بھی یہی مئوقف ہے کہ حکومت نے جس طرح نااہلی سے ملک کو نقصان پہنچایا، اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپوزیشن کو نتیجہ خیز فیصلہ کرنا ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب میں ہمارے پاس تحریک انصاف سے زیادہ ووٹ ہیں، ابھی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن سے ناراضگی درست ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں