سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے لاہور کے مختلف زونز سے تحریک انصاف کے صدور کے وفد کی ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:15

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے لاہور کے مختلف زونز سے تحریک انصاف کے صدور کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے لاہور کے مختلف زونز سے تحریک انصاف کے صدورکے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر لاہور تحریک انصاف غلام محی الدین دیوان، نائب صدر طاہر رشید چوہدری،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف لاہور مہر واجد عظیم اور ایڈیشنل سیکرٹری عرفان حسن ایڈووکیٹ،وفد میں مہر وسیم، اکبر خان،، جاوید اکرم، نواز نت اور رانا جاوید اور عفیف صدیقی نے بھی شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور نے مختلف زون سے آئے رہنماوں سے رسمی گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے اور شہر لاہور کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس سے سیاسی راہنماوں نے جرائم کے خاتمے پر مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلٰی پنجاب کے ویڑن کے مطابق بہترین نتائج دے گی۔

(جاری ہے)

ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس سروسز کو عوام الناس کیلئے یقینی بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی اعتماد کیلئے ان کی دادرسی اور فوری ریلیف یقینی بنایا جائے گا۔ جرائم کی جڑ تک پہنچنے کیلئے سیاسی و سماجی سمیت زندگی کے ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں