وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:42

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ ا للہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار خوبصورت سیاحتی مقامات سے نوازا ہے۔سیاحت کوصنعت کا درجہ دے کر نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ سیاحت کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سیاحت غیر ملکی زر مبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پرکشش اور قدیم تہذیبی مقامات مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیاحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔ سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے اور سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پنجاب میں 179 ریسٹ ہائوسز کو عوام کے لئے کھولاگیا ہے۔ مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ سیاحت کی صنعت کو قومی معیشت کاا نتہائی فعال شعبہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرینگی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں