شہباز شریف آشیانہ کیس میں رہا ئی کے ایک سال 7ماہ کے بعد دوبارہ گرفتار

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

شہباز شریف آشیانہ کیس میں رہا ئی کے ایک سال 7ماہ کے بعد دوبارہ گرفتار
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) نیب لاہور نے آشیانہ کیس میں رہائی کے ایک سال 7ماہ اور 13روز کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر دوبارہ گرفتار کیا، نیب نے پہلے شہباز شریف کو 5اکتوبر 2018ء کو آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل بنچ نے 14فروری 2019ء کو ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا،شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں تھے اور وہاں ان کی منسٹر انکلیومیں واقع رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ، شہباز شریف ریمانڈ کے دوران تقریباً 70دن تک پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود رہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رہائی کے احکامات پر تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد شہباز شریف کو 15فروری 2019ء کو سب جیل قرار دیئے گئے منسٹر انکلیو سے رہا کر دیا گیا۔ نیب نے رہائی کے بعد شہباز شریف کو ایک سال 7ماہ13روز کے بعد سوموار کے روز عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پرآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں