ْحکومت کیخلاف سر گرمیاں،پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹیو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس پرسوں طلب

بدھ 30 ستمبر 2020 13:06

ْحکومت کیخلاف سر گرمیاں،پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹیو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس پرسوں طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ایگزیکٹیو کا اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس پرسوں( جمعہ )سہ پہر تین بجے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاے پی سی کے بعد کی صورتحال پر غور اور حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کے لئے فیصلے ہوںگے ۔اجلاس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں