قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کیلئے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیل بیری کی خدمات حاصل کرلی گئیں

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کے لئے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیل بیری کی خدمات حاصل کرلیں۔ ڈینئل بیری آئندہ ماہ پاکستان پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ڈینئل بیری پاکستان کی قومی سینئر ، جونیئر اور انڈر 16 ٹیموں کی ٹریننگ کریں گے ۔ڈینئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے جبکہ جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے ۔ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کیلئے بہترین ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں