صدرمملکت کی طر ف سے المائد ہ ٹرسٹ جوہر ٹائون کی خدمات کا اعتراف

عارف علوی کی طرف سے المائدہ ٹرسٹ کے صدر خواجہ محمد علی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’شان پاکستان ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) صدر مملکت عارف علوی نے غیر سرکاری تنظیم المائدہ ٹرسٹ جوہرٹائون کی طرف سے کورونا لاک ڈائون کے دوران تین ہزار متاثرہ خاندانوں کو راشن مہیا کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب کے دوران انہوں نے المائدہ ٹرسٹ کے صدر خواجہ محمد علی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ’’شان پاکستان ایوارڈ‘‘سے نوازا ہے۔صدر مملکت نے انہیں کورونا کے خلاف جنگ کا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نپٹنے کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں