پنجاب میں ،تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کا حکم

31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا، کیپٹن ریٹائر محمد عثمان

پیر 23 نومبر 2020 23:32

پنجاب میں ،تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرتمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردئیے اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلایا جائے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے زور دیا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں