چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود شہباز کو رہا نہ کرنا ،حکومت کی سفاکیت ہے ‘ رانا ثنااللہ

پندرہ روز رہائی دینے میں کوئی پابندی نہیں،حکومت نے اجازت نہ بھی دی تو وقت تو گزرہی جائے گا حکومت سیاسی رواداری کو ختم کر رہی ہے اورملک کی سیاسی جمہوری روایات کے لیے خطرہ بن رہی ہے‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 23:04

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود شہباز کو رہا نہ کرنا ،حکومت کی سفاکیت ہے ‘ رانا ثنااللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا لندن مسلسل رابطہ ہے اورکوشش ہے جتنی جلدی ہو ان کا جسد خاکی پاکستان پہنچ جائے ،نماز جنازہ کو پارٹی سطح پر حتمی شکل دینا شروع کر دہے ، نماز جنازہ شریف سٹی میں پڑھایا جائے گا اور تدفین آبائی قبرستان میں ہو گی ، پیرول پر پندرہ روز رہائی دینے میں کوئی پابندی نہیں، حکومت نے اجازت نہ بھی دی تو وقت تو گزر ہی جائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تمام سیاسی جماعتیں افسوس کا اظہار کر رہی ہیں ،حکومت کی سفاکیت دیکھیں کہ چوبیس گھنٹے گزر جانے باوجود شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہائی نہیں دے رہی ،ان کا یہ گھٹیا اورانتقامی رویہ ہے ،حکومت سیاسی رواداری کو ختم کر رہی ہے اورملک کی سیاسی جمہوری روایات کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو جمہوری سوچ رکھتے ہیں ان کو میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی ہوش کے ناخن لیں اور ان کو سمجھائیں،ماں کی وفات کا جو دکھ ہے وہ بہت بڑا ہے ،اس موقع پر گھٹیا پن دکھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کاہ کہ تدفین سے پہلے عوامی سر گرمیاںمناسب نہیں ، دیپالپور کا جلسہ اسی لیے منسوخ کیا ہے ،پی ڈی ایم کے جلسے کے ہمارے پاس اختیار نہیں ،ملتان کے 30 نومبر کے جلسے میں مسلم لیگ (ن)بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور ایک بڑی جماعت کے صدر ہیںان سے پورے ملک سے لوگوں نے اظہار افسوس کرنا ہے اس لئے ان کو دو ہفتوں کے لیے رہائی دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں