آئی جی پنجاب نے 25افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 24 نومبر 2020 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) آئی جی پنجاب نے 25افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کی منتظر اے ایس پی منزہ کرامت کو کوتوالی فیصل آباد،اے ایس پی شاہ زیب کو کاہنہ،سلیمان ظفر کو ڈیفنس لاہور،اکرام اللہ اور آصف بہادر کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے کر سی پی او رپورٹ کرنے ،تقرری کے منتظر اے ایس پی تیمور خان کو نیو ٹائون راولپنڈی،اے ایس پی نیو ٹائون راولپنڈی عمران خان کی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کرسی پی او رپورٹ کرنے ،تقرری کے منتظر محمد جواد اشفاق کو اے ایس پی صدر اٹک، اے ایس پی اٹک صدرعمارہ شیرازی کوایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر سی پی او رپورٹ کرنے ،تقرری کی منتظر اے ایس پی بشری نثار کو اے ایس پی شمالی کینٹ لاہور،اسد علی کو اے ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد ،عبدلخالق کو ایس پی کے عہدے پر ترقی ،تقرری کی منتظراے ایس پی سدرہ خان کو اے ایس پی برکی لاہور،ریحان جمال کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور،اے ایس پی عبدالعلیم کو اے ایس پی کبیروالا ،اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں چانڈیو کو ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی حسیب جاوید کو اے ایس پی رائیونڈ لاہور،اے ایس پی رائیونڈ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی کے عہدے پر ترقی ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قصور جواد سکھا کو ڈی ایس پی شجاع آباد ملتان،اے ایس پی شجاع آباد سنگھارعلی کو ایس پی کے عہدے پرترقی ،تقرری کے منتظر اے ایس پی شاہ عالم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد ، محمد نواز کو ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گوجرانوالہ،محمد الیاس کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن ،عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ جبکہ سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی کمالیہ تعینات کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں