ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دی

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل بنچ نے ملزموں کی بریت کی اپیل پر سماعت کی

بدھ 25 نومبر 2020 13:57

ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل بنچ نے ملزموں کی بریت کی اپیل پر سماعت کی ۔ملزموں کی طرف عثمان نسیم اور سعید سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ واہنڈو پولیس نے 2013ء میںمحمد سرور کی درخواست پر شکیل احمد کے قتل کا مقدمہ کیا، عدالت نے مقدمہ میں ارسلان عرف مزمل کو 2017 میں موت کی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے ملزم ضیا الحق، اشرف، اکبر اور اصغر کو عمر قید کی سزائیں سنائیں۔

ٹرائل کورٹ نے موقع کے گواہوں کی عدم موجودگی کے باوجود ملزموں کو سزائیں سنائیں،ملزموں کو مقدمہ میں سابق دشمنی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا، دوران ٹرائل اگر گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہو تو محض ریکوری کی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی، موقع کے گواہوں کو ٹرائل میں پیش ہی نہیں کیا گیا، استدعا ہے کہ ملزموں کو سنائی گئی سزائیں غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہٹرائل کورٹ نے ملزموں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائیں، ملزموں کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر کے سزا برقرار رکھی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں