میاں بیوی کا بچوں کے ساتھ مل کر 12 سالہ بچی پر سرعام تشدد

بچی چیختی چلاتی رہی کوئی مدد کو نہ آیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:52

میاں بیوی کا بچوں کے ساتھ مل کر 12 سالہ بچی پر سرعام تشدد
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2020ء) ایک اور بنت حوا ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند افراد کو ایک کم سن لڑکی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہے جس پر مالکان کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک پر کھڑے ہو کر بچی پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے۔

معصوم بچی چیختی چلاتی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے بچے بھی گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔جبکہ ایک شخص کو جانب سے بھی بچی کے منہ پر تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاحال اس واقعے سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔رواں سال لاہور کینٹ گول چکر کے قریب گھر میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار ہلاکت ہوئی،اٹھارہ سالہ عظمی تھانہ شمالی چھاونی کی حدود میں کینٹ کے ایک گھر میں ملازمہ تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال کے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا ۔اہلخانہ کے مطابق گھر کے مالکان نے بتایا کہ عظمی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی ہ ۔عظمی کی والدہ کا کہنا ہ تھا کہ اس کو شبہ ہے کہ اس کی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہ ۔پولیس نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی، رپورٹ آنے پر تحقیقات کی جائے گی۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں