لاہور میں 99فیصد کچرا صاف کر دیا گیا ،ایک دن میں ریکارڈ چھ ہزار ٹن کوڑا اٹھایا ‘ اسلم اقبال

عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی جیبوں کی اکانومی خراب کی ،ایک مرتبہ کچرہ کلیئر کر لیں اسکے بعد جرمانے بھی کرینگے فیصد گاڑیوں سے سارا کام مکمل کیا ہے، اتوار کی چھٹی بھی نہیں کر رہے‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت کی پریس کانفرنس

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 99فیصد کچرا صاف کر دیا گیا ہے ،ایک دن میں ریکارڈ چھ ہزار ٹن کوڑا بھی اٹھایا ہے،سیاست ہوتی رہے گی لیکن لاہور کو زیرو ویسٹ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی جیبوں کی اکانومی خراب کردی ہے ان کو تکلیف یہ ہے کہ14رب میں سے ان کی دیہاڑیاں بند ہو گئی ہیں،ہم لاہور صاف کرنے کے ساتھ سیاسی کچرا بھی صاف کر رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ایک ارب کی صفائی 14 ارب میں چلی گئی ،ہمارا مقصد یہ ہے کہ پیسہ بھی بچائیں اور شہر کی صفائی کو بھی بحال کریں،شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کوڑا باہر پھینکنے کی بجائے کچرا دان کے اندر پھینکیں،لاہور کا99 فیصد کچرا صاف کر دیا گیا ہے ،ایک دن میں ریکارڈ چھ ہزار ٹن کوڑا بھی اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہا کہ ہم تو لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں،م تو صفائی بھی کر رہے ہی اور عوام کے پیسے بھی بچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا 35 فیصد گاڑیوں سے سارا کام مکمل کیا ہے، اتوار کی چھٹی بھی نہیں کر رہے ، ہمارے جو کام نہیں بھی ہیں وہ بھی کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ صفائی میں ہمارا ساتھ دیں، ایک مرتبہ کچرہ کلیئر کر لیں اس کے بعد جرمانے بھی کریں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی سلطان نے کہا کہ گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے کام میں مشکلات سامنے آئیں،کل 638 گاڑیاں ہیں جن میں سے 302 قابل استعمال ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں