پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت43 کلومیٹر طویل سڑک 5 ارب 70 کروڑکی لاگت سے تعمیر ہوگی،عثمان بزدار

ہفتہ 16 جنوری 2021 22:18

لاہور۔16جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا- سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ 43 کلومیٹر طویل شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔

(جاری ہے)

سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔ روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پرائیویٹ پارٹنرز کے ذمہ ہوگی۔ سڑک کی تعمیر سے دو صنعتی شہر آپس میں منسلک ہوں گے۔کاروبار کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ شہریوں کو بھی آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔دو رویہ سڑک بننے سے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں