پی ڈی ایم کاالیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 18 جنوری 2021 14:53

پی ڈی ایم کاالیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر ممکنہ احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میںموقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج دبا ڈالنے کے لیے ہے۔ادارے قانون کے مطابق چلتے ہیں، دبا ئونہیں ڈالا جاسکتا، اپوزیشن کا احتجاج الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہے۔قانون اس طرح کے احتجاج کی اجازت نہیں دیتا، استدعا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں