کورونا کے بڑھتے کیسز‘لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون

پیر 18 جنوری 2021 14:53

کورونا کے بڑھتے کیسز‘لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)حمد عثمان کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر (نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں