شوبز سے وابستہ خواتین کی اکثریت اپنے گھر کو بھی برابر وقت دیتی ہیں‘مسکان جے

ْیہ سوچ غلط ہے کہ شوبز سے وابستہ خواتین کا کوئی اور کام نہیں ہوتا ‘ نامورگلوکارہ کی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) نامور گلوکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ شوبزکے ساتھ وابستہ خواتین کی زندگی انتہائی مشکل ہوتی ہے ، شوبز سر گرمیوں کے ساتھ گھر کو بھی برابر وقت دینا پڑتا ہے لیکن وہی خواتین کامیاب ہوتی ہیں جو دونوںمیں توازن بر قراررکھیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شوبز میں آنے والی خواتین کی گھر کی کوئی مصروفیات نہیں ہوتیں لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے ، زیادہ تر خواتین شوبز کو وقت دینے کے ساتھ اپنے گھر اور بچوں کو بھی اسی طرح وقت دیتی ہیں جیسے عام گھریلو خواتین دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ کورونا وباء کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ ملک میں معاشی سر گرمیاں دوبارہ عروج حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں