توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر صدر پی ایم سی ، وی سی یو ایچ ایس کو نوٹس جاری

جمعرات 21 جنوری 2021 14:21

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر صدر پی ایم سی ، وی سی یو ایچ ایس کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر صدر پاکستان میڈیکل کمیشن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے آمنہ عنایت میڈیکل کالج کے طالبعلم علی زیب کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے میڈیکل کالج نے قواعد و ضوابط کے برعکس فیسوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ زائد فیسیں ادا نہ کرنے والے طلبہ کو امتحانات میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف صدر پاکستان میڈیکل کمیشن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو درخواستیں دیں اورشنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔عدالت کے 3دسمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ استدعا ہے کہ حکم عدولی پر صدر پاکستان میڈیکل کمیشن اور وی سی یو ایچ ایس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں