بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت

جمعہ 22 جنوری 2021 15:55

بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو بیان کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔لاہور ہائیکورٹ میں بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیشی کے موقع پر بختاور بی بی نے بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا،نبیل سے پسند کی شادی کی اسی کیساتھ جانا چاہتی ہوں۔

عدالت نے بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔بیٹی کے بیان پر ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی مگر سنگدل بیٹی کا دل موم نہ ہوا، ماں اور باپ کی منتیں بھی کام نہ آئیں۔درخواست گزار ماں کا کہناتھا کہ نبیل میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا،بیٹی بختاورکو دھوکہ دے کرشادی کرلی۔استدعا ہے کہا کہ عدالت بیٹی کی بازیابی کے حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں