سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا مختلف علاقوں کا دورہ سی سی پی او کا امن و امان کی صورتحال اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2021 17:20

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا مختلف علاقوں کا دورہ سی سی پی او کا امن و امان کی صورتحال اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا مختلف علاقوں کا دورہ سی سی پی او کا امن و امان کی صورتحال اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ غلام محمود ڈوگر نے کرائم ہاٹ اسپاٹ ایریاز کا جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور نے ڈولفن، پیرو اور نائٹ پٹرولنگ کا بھی جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر رات گئے اچانک تھانہ مصطفیٰ آباد پہنچ گئے غلام محمود ڈوگر نے تھانہ محرر روم اور فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا، سی سی پی او لاہور نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا، غلام محمود ڈوگر کی تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ، سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او سے علاقہ میں کرائم کے بارے استفسار کیا، غلام محمود ڈوگر نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور نے حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں