عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا

مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ کو عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر قرار دے دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 جنوری 2021 11:44

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء)   کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، تاہم جہاں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں، مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مدینہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں نماٰیاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور اب عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا، عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں
عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دیے جانا مسلمانوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں، ہر برس لاکھوں عمرہ اور حج کے دوران اس مقدس شہر کا رخ کرتے ہیں، اس وجہ سے مدینہ منورہ کا صحت مند شہر قرار دیے جانا ایک بڑی خبر ہے، خیال رہے کہ سعودی حکومت مدینہ کے ساتھ ساتھ مکہ کو بھی کورونا فری کرنے کے کاوش جاری رکھے ہوئے ہے اور سعودی حکومتی ترجمان کے مطابق بہت جلدی اس ضمن میں اہم پیش رفت ہونے کے امکانات ہیں- سعودی حکومت اس سال حج کو ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہے اور حج کے دوران کورونا وائرس کے کم سے کم پھیلنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں-
الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں۔

مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں